Categories: NewsUrdu News

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پمفلٹ تقسیم کرنے پر طلباء میں جھگڑا‘ منع کرنے پر دو پروفیسرز کو پیٹ ڈالا‘ ایم پی اے کے بیٹے اور بھانجے سمیت 6 افرادگرفتار، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی پروفیسرز پر حملے کی شدید مذمت

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔04مارچ۔2015ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پمفلٹ تقسیم کرنے پر طلباء میں جھگڑا‘ منع کرنے پر دو پروفیسرز کو پیٹ ڈالا‘ ایم پی اے حماد نواز کے بیٹے اور بھانجے سمیت 6 آؤٹ سائیڈر گرفتار‘ سٹی پولیس نے شرپسند طلباء کیخلاف کارروائی شروع کردی‘ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی پروفیسرز پر حملے کی شدید مذمت۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں ایم ایس ایف کے ضلعی صدر شرجیل ساتھیوں سمیت بدھ کو ایم ایس ایف کے پمفلٹ تقسیم کررہے تھے کہ اس دوران کالج میں امتحان کیساتھ ساتھ تدریسی عمل بھی جاری تھا۔ ایم ایس ایف کے کارکن پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ بلاک میں چلے گئے جہاں ایم اے اردو کی کلاس کو پروفیسر اشرف پڑھا رہے تھے۔ایم ایس ایف کے طلباء نے دوران تدریس کلاس میں پمفلٹ تقسیم کرنا شروع کردئیے تو انہوں نے منع کیا تو شرجیل‘ عبدالوحید‘ واثق نواز‘ محمد واجد‘ رؤف حسن‘ محمد رمضان‘ واجد علی اور ندیم وغیرہ طلباء نے ان پر حملہ کردیا اور پروفیسر اشرف اور پروفیسر بشیر احمد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران پروفیسر اشرف کو گریبان سے پکڑ کر کلاس سے باہر گھسیٹ کر لے آئے اور چھڑانے کیلئے آنے والے طلباء و طالبات اور دیگر پروفیسرز کو بھی مارا پیٹا۔کالج انتظامیہ نے سٹی پولیس اور ریسکیو 1122 کو طلب کرلیا۔ پولیس نے ایم پی اے حماد نواز ٹیپو کے بھانجے اور ضلعی صدر ایم ایس ایف مظفرگڑھ شرجیل سمیت ندیم‘ محمد واجد‘ واجد علی‘ محمد رمضان‘ عبدالوحید اور ایم پی کے حماد نواز کے بیٹے واثق نواز کو حراست میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کردیا۔ پرنسپل انچارج پروفیسر افتخار ہاشمی نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے جبکہ پی پی ایل اے مظفرگڑھ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پروفیسرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago