گندم خریداری سنٹرز پر کسانوں کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ 9 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ھے کہ گندم خریداری سنٹرز پر کسانوں کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں، خریداری سنٹرز پر انتظامات میں کوئی کمی نہ رکھی جائے، ضعیف اور بیمار کسانوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار گندم خریداری سنٹروں کے دورے کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے گندم خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کی شکایات سنیں اور ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔