Categories: NewsUrdu News

گلابی سنڈی کے مربوط طریقہ تدارک کیلئے کاٹن جنرز اور کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کاآغاز کردیاگیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔28 نومبر۔2015ء) ضلع مظفرگڑھ میں گلابی سنڈی کے مربوط طریقہ تدارک کیلئے کاٹن جنرز اور کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کاآغاز کردیاگیا ہے۔گلابی سنڈی کپاس کی کوالٹی کو تباہ کرنے اور ملکی سطح پر اربوں روپے کے نقصان کاسبب ہے۔ کاشتکار گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے مربوط طریقہ پرعمل کریں۔ کاٹن فیکٹریز میں کپاس کے کچرے اور کھیتوں میں کپاس کی چھڑیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کااظہار مہرعابدحسین ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت توسیع مظفرگڑھ نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی محکمہ زراعت کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں گلابی سنڈی کے مربوط طریقہ انسداد بارے بھرپور مہم کاآغاز کردیاگیا ہے۔جس میں کاٹن جنرز اور کاشتکاروں کوگلابی سنڈی کے تدارک کیلئے عملی تربیت فراہم کی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی کہ وہ کپاس کی آئندہ فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کے لیے کپاس کے کاشتکار چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31جنوری تک ہر صورت مکمل کر لیں اور خالی کھیتوں میں گہرا ہل چلا کر سنڈیوں کے پیوپے تلف کر دیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی گلابی سنڈی نہ صرف کپاس کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے روئی کی کوالٹی خراب ہوتی ہے اور ریشہ کمزور ہوتا ہے ۔ یہ سنڈی سردیوں کا موسم میں دو بیجوں کو جوڑ کر ان کے اندر یا آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے اَن کھلے ٹینڈوں یا جننگ فیکٹریوں کے کچرا کے اندر گزارتی ہیں۔کاشتکار کھیتوں اور سڑکوں پر پڑی کپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ کر کے ان کھلے ٹینڈوں اور کچرے کو تلف کر دیں ۔انہوں نے بتایا کہ آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ٹینڈوں کو توڑ کر تلف کر دیں اور بعد میں چھڑیوں کی کٹائی اس طرح کریں کہ ان کو زمین کے اندر چھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے تاکہ ان سے موسم بہار کی آمد پر نئی پھوٹ نہ نکل سکے ۔ کپاس کے خالی کھیتوں میں موسم سرما کی آمد سے قبل روٹا ویٹر یا مٹی پلٹنے والا گہر اہل چلا کر کپاس کے مڈھوں اور خودرو جڑی بوٹیوں کو تلف کردیں ۔ چھڑیوں کو اگر ایندھن کے طور پر رکھنا مقصود ہو تو چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر دھوپ میں اس طرح رکھیں کہ ان کے مڈھ زمین کی طرف رہیں اور دھوپ لگنے سے باقی ماندہ ٹینڈوں سے گلابی سنڈی کے پروانے کپاس کی فصل سے قبل نکل کر ضائع ہو جائیں ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago