مظفر گڑھ۔یکم اگست (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اگست2017ء) ایل پی جی سلنڈرکے استعمال کے خلاف کریک ٹائون جاری ہے، ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ، سول ڈیفنس آفیسر اور سیکرٹری آر ٹی اے روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کو معائنہ کر رہے ہیں اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر گاڑیوں کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں بند کر کے مقدمات/ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی 6ویگنوں کو غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز میں 3ایف آئی آر، تھانہ صدر میں ایک ایف آئی آر اور تھانہ سٹی میں 2ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں ، اس کے علاوہ سول ڈیفنس آفیسر نے بھی ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔
Prev Post