کھلی کچہری کا مقصد سائلین کے مسائل کو ایک چھت تلے ایک دن میں حل کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 01 اگست2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جہاں انہوں نے محکمہ ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔

کھلی کچہری میں فرد ملکیت کے اجراء، ڈومیسائل، رجسٹری، درستگی ریکارڈ، انتقالات کی منظوری سمیت دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل و شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد آنے والے سائلین کی مسائل کو ایک چھت نے نیچے اور ایک دن میں حل کرنا ہے تاکہ سائل کو دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں بلاوجہ تعطل کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کھلی کچہری میں تحصیلدار سمیت محکمہ ریونیو ا ور اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران و عملہ بھی موجود تھا۔\378