کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو میرٹ پر اور قانون کی مطابق حل کیا جائے گا ,ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈآٹ سٹی ۔ 26 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو میرٹ پر اور قانون کی مطابق حل کیا جائے گا جو ہماری ذمہ داری ہے، یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق اور اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے، کھلی کچہری میں میونسپل کمیٹی کے ورکرز کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سے بوگس ملازمین کو نکالا گیا ہے جو ورکرز کام کرتے ہیں ان کو معمول کے مطابق تنخواہیں ملتی رہیں گی وہ اپنا کام جاری رکھیں، ریلوے روڈ، چاہ مٹھو والا اور گرد و نواح کے علاقوں کے افراد کیطرف سے پیش کردہ درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیوریج کی پانی کی نکاسی کیلئے مستقل حل نکالا جائے، نالوں، گٹروں کی صفائی کی جائے، صفائی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے تھڑوں اور تجاوزات کو مسمار کردیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ریلوے روڈ اور اس کی ذیلی گلیوں کی صفائی کا نظام مرتب کیا جائے اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو فوری تلف کیا جائے، اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عطائ الحق نے بتایا کہ جلد ہی شہر کی حدود سے بھانوں کو ختم کرنے کی مہم شروع کی جارہی ہے، ایک سائل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کریں اور سرکاری اراضی کو فوری واہ گزار کرایا جائے جن قابض اراضی پر فصلیں کاشت کرلی گئی ہیں ان پر فوری ہل چلادیا جائے، میونسپل کمیٹی کے سابقہ ملازم کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سابقہ ملازمین کی واجبات اور پینشن ترجیح بنیادوں پر ادا کی جائے۔