کوٹ ادو: ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکرمیں دھماکا،4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔17ستمبر2017ء ) : کوٹ ادومیں ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکرمیں دھماکاہوگیا،جس کے نتیجہ میں 4افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادومیں ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے دھماکاہوگیا،جس کے نتیجہ میں 4افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔کیپکواور ریسکیوکے فائرٹینڈرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ نے قریب کھڑے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے جھلس کرایک شخص جاں بحق ہواہے،جبکہ واقعے میں 2شخص زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے واقعے سے متعلق قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔