کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے طارق چوک میں ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹریکٹر ٹرالی نے تیزرفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں بستی خوجے والا موضع پرہاڑ کوٹ ادو کا رہائشی 54 سالہ عبدالرزاق ولد حاکم بخش موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نےریسکیو اسٹیشن کوٹ ادو سےایمبولینس روانہ کر کے پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی ، ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپنے کے بعد لواحقین کے اصرار پر گھر میں منتقل کر ۔