کوٹ ادو میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم سے1 خاتون جاں بحق، ماں بیٹا شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 نومبر2022ء) کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم سے1خاتون جاں بحق اور ماں اوربیٹا زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق بدھ کی صبح 5 بجے ضلع کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں اڈہ ریاض آباد کے مقام پر موٹر سائیکل تیزرفتاری کے باعث سلپ ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 70 سالہ امینہ بی بی زوجہ علی احمد موقع پر جاں بحق ہو گئی اور عابدہ بی بی زوجہ مصطفے اور عتیق الرحمان ولد مصطفے شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل کا ٹائر سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔