Categories: NewsUrdu News

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری، گولاباری اور فائرنگ سے شہری زخمی

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23اگست 2013ء) بھارتی فوج نے آج بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولا باری اور بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر محاذ آرائی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر کے علاقے تروٹی میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس سے ایک شہری زخمی اور ایک گھر تباہ ہوگیا، بھارتی فوج کی تازہ گولا باری کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔واضح رہے کہ بھارت گزشتہ چند دنوں میں 240 سے زائد بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود اس سے باز نہیں آرہا، گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی جارحیت سے پاک فوج کے 2 سپاہی جبکہ 2 روز قبل کیپٹین سرفراز بھی وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago