Categories: NewsUrdu News

جمشید دستی پر جلسے سے خطاب کے دوران حملہ،سرپھٹ گیا، جلسے کے شرکاء نے ملز م کو پکڑ کر دھنائی کر دی، پولیس نے 3 افراد کوگرفتارکر لیا ،مرچیں اور پستول بر آمد۔ تفصیلی خبر

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔19اگست۔ 2013ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ان کا سر پھٹ گیا اس دوران پولیس نے 3افراد کو گرفتار کرکے پستول اور مرچیں برآمد کرلیں، جلسے میں شریک افراد نے حملہ آور کو پکڑ کر اس کی دھنائی کر دی ۔ پیر کوسناواں میں جمشید دستی اپنے بھائی کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان پر حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں جمشید دستی کا سر پھٹ گیا اور ان کے سر سے خون بہنا شروع ہو گیا لیکن جمشید دستی نے اپنی تقریر میں خلل آنے نہیں دیا اور زخمی حالت میں بھی اپنی تقریرکو جاری رکھا۔حملہ آور کوجلسے میں شریک لوگوں نے پکڑ کر اسے مارنا شروع کر دیا اور اس کی جیب سے مرچیں بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 3افراد کو گرفتارکرکے پستول برآمد کرلی، گرفتار افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ جمشید دستی حلقہ 177 اور 178 مظفر گڑھ سے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے بعد میں انہوں نے حلقہ 177 کی نشست خالی کردی تھی جہاں 22اگست کو اب ضمنی انتخاب ہوگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago