مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 جون2022ء) کمشنر عثمان انور کا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر کےہمراہ کرم داد قریشی اور انڈس ہسپتال کا دورہ اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے سٹاف کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں انہوں نے مظفرگڑھ شہر میں فیصل اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور سٹیڈیم کی صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔
انہوں نے شہر سے تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کی بھی ہدائت کی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سردار کوڑے خان ہائر اسکینڈری اسکول اور وہاں قائم امتحانی مرکز کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے اسکول میں صفائی کی بہتر صورتحال اور انتظام انصرام پر پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا اور اسکول کے اعلے ا معیار تعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔\378