کلاس پنجم و ہشتم کے امتحانات کو ہر ممکن شفاف بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔6 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے کلاس پنجم اور ہشتم کے امتحانات کو ہر ممکن شفاف بنایا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے خورشید آباد گرلز ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع میں جہاں کہیں سے امتحانات میں نقل کرنے یا خلاف قانون کام کرنے کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ امتحان سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔