سیاسی سماجی کارکن ملک مجاہد مصطفی ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی مظفرگڑھ، ملک زبیر مرتضی نمبردار،ملک اقبال کوریہ، ملک عامر محمود،ملک منیر کوریہ،ملک جعفر مرتضیٰ، ملک سجاد حسین کوریہ رانا شکیل،رانا طارق پپو نے دفتر کی عثمان کوریہ منتقلی پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 جولائی2019ء) یونین کونسل عثمان کوریہ کا دفتر بستی عثمان کوریہ میں منتقل ہوگیا ہے، جس نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔سیکرٹری یونین کونسل ملک اصغر سندیلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام مقررہ سرکاری فیس ادا کرکے میرٹ پر سہولیات حاصل کرسکتے ہیں،ٹاوٹ مافیا اور کرپشن کو ختم کردیا گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام عملے کے ساتھ تعاون کریں۔