مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 نومبر2022ء) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کا طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ اور سولنگ سکیم بصیرہ کا دورہ۔سیکرٹری نےترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، ہسپتال میں جاری سیوریج اور ڈسپوزل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اُنہوں نے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔
انہوں نے سولنگ اور سیوریج سکیم وڈسپوزل پر کام فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری بھی کر دیں۔ سولنگ سکیم بصیرہ کا معائنہ کرتے ہوئے محمد آصف چوہدری نے کہا کہ سولنگ معیاری انداز سے مکمل کی جائے۔صاف پانی سیوریج اور ٹف ٹائلز کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عوام کو یہ تمام سہولیا ت دے کر ریلیف فراہم کیا جائے۔صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سیکرٹری ہاؤ سنگ نے منصوبوں کو مربوط منصوبہ بندی کے تحت مکمل کرنے کی ہدایا ت جاری کر دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے۔