News

کاشتکاروں کوڈائریکٹ کیش سبسڈی پہنچانے کیلئے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، زراعت آفیسر

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 اگست2021ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کوڈائریکٹ کیش سبسڈی پہنچانے کے لئے محکمہ زراعت پنجاب نے  کسان کارڈ  کا اجراء کر دیا ہے،اس تاریخی اقدام کے ذریعے کاشتکار کھاد اور بیج رعایتی قیمت پر حاصل کر سکیں گے اور کسان کارڈکو اے ٹی ایم پر استعمال کر کے کسان فوری کیش حاصل کر سکے گا۔ان خیالات کا اظہار زراعت آفیسر طلحہ شیخ نے مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور کے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی شفاف انداز میں پہنچائی جا سکے گی۔ 

کسان کارڈ کے تحت کاشتکار فصل بیمہ تکافل، ای کریڈٹ اور زرعی مداخل کی تمام سبسڈی حاصل کرسکیں گے اور کارڈ کو بطور اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے سبسڈی کی رقم کو فوری وصول کر کے بروقت زرعی مداخل خرید کربروقت اُمور کاشتکاری اور تحفظِ نباتات کو یقینی بنا سکیں گے جس سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ اور پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرکل رنگپور میں دو ہزار سے زائد کاشت کاروں کے کسان کارڈز بن چکے ہیں اور وہ کروڑوں روپے کی سبسڈی بھی وصول کر رہے ہیں۔اس موقع پر طالب حسین، الطاف حسین، قیصر عباس، مختار سیال، ظفر عباس کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشت کار بھی موجود تھے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago