کار الٹنے سے خاتون جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – اے پی پی۔ 23 جون2021ء) مظفرگڑھ  کوٹ ادو روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب ایک کار الٹ گئی  جس کے نتیجہ میں  ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون، جس کی شناخت گل افشاں کے نام سے ہوئی، موقع پر جاں بحق  ہو گئی  جبکہ باقی لوگ محفوظ رہے ۔ لاش کو لواحقین کے کہنے پر سٹی ہسپتال ملتان شفٹ کردیا گیا ۔