مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2022ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات پر منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔گذشتہ شب منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون مییں252 لیٹر شراب اور240 گرام چرس پکڑی گئی جبکہ منشیات فروشی کادھندہ کرنےوالے 15منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں ں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور آئندہ بھی عوام الناس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔