مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق منگل کی شب منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں1674 گرام چرس، 591 لٹر شراب اور 50 لیٹر لہن پکڑی لی گئی جبکہ دھندے میں ملوث 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کی ہدایت پر جاری کمپین میں عوام بہت معاون ثابت ہوئی ہے،پبلک کی نشاندہی پر ہی مظفرگڑھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب ہوئی۔