مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ کپٹن(ر)طارق ولا یت نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی مبینہ زیادتی کی کوشش کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزم گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار میں اوباش نوجوان نے 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی، لڑکی کی مزاحمت اور شور کرنے پر اہالیان علاقہ کے پہنچنے پر ملزم آصف فرار ہو گیا،ڈی پی او مظفرگڑھ کپٹن(ر)طارق ولا یت کے نوٹس لینے پر پولیس تھانہ بیٹ میرہزار نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،ملزم آصف کی عمر بھی 12 اور 13 سال کے درمیان ہے۔