Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ کا تحصیل جتوئی کا دورہ،جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ کی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 اگست2020ء) ڈی پی او ندیم عباس کا مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کا دورہ، جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ، لائسنس داران اور امن کمیٹی راہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ڈی پی او جتوئی ریحان رسول افغان، ایس ایچ او جتوئی چوہدری محمد شاہد رضوان مہوٹہ، ایس ایچ او بیٹ میر ہزار خان نزیر جاوید کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں جتوئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کی سیکیورٹی کے حوالے سے چیکنگ کی اور عید گاہ آرائیں والی کے متولی وممبر امن کمیٹی قاری عبید اللہ سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ مسجد عثمانیہ کے پیش امام اور مسجد اللہ والی کے پیش امام سے ملاقات کی۔انہوں نے ڈی پی او ندیم عباس کو امن و امان قائم رکھنے پر مکمل یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے انچارج سیکیورٹی کو ہدایات جاری کیں، ڈی پی او نے جتوئی کے لائسنس داران اور امن کمیٹی راہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ڈی پی اوکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، پولیس کا ہر جوان اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی کیلئے مستعد موجود ہے۔

ڈی پی او نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جا رہا ہے چیکنگ کا نظام بھی منظم انداز میں تشکیل دیا گیا ہے سیکیورٹی انتظامات کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور تمام مکاتب فکر پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ پرامن پاکستان کیلئے بہترین تعاون کر رہے ہیں،اتحادواتفاق سے ضلع بھر کو پر امن بنایا جائیگا۔اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران قاری عبدالغنی ثاقب، میاں فیاض نسیم جوئیہ، شیخ محمد فرحان ایوب، ڈاکٹر فیض عباس خان جتوئی، مرید عباس خان جتوئی، رانا محمد شاہد، راو گلزار، قاری عبید اللہ، انکے علاوہ ندیم عباس نومی خان جتوئی، حسن منیر خان جتوئی، محمد عمران جتوئی،انعام علی خان جتوئی ودیگر موجودہ تھے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago