ڈی پی او مظفرگڑھ کارکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی گرفتاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔۔ 06 فروری۔2015ء) ڈی پی او مظفرگڑھ نے رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی گرفتاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے‘ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو ہسپتال کے عملے کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے ،ڈی پی اوکے مطابق جمشید دستی نے مظفر گڑھ کے ایک ہسپتال میں گھس کر عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں ، ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کی گرفتاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔