مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا تھانہ چوک قریشی ،شاہ جمال اور پٹرلنگ پوسٹ میر حاجی کا دورہ ۔ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ جات چوک قریشی، شاہ جمال اور پٹرونگ پوسٹ میر حاجی کا دورہ کیا، ڈی پی او نے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ، اسلحہ خانہ،مال خانہ،حوالات اور دیگر صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا، ڈی پی او نے تھانہ جات میں شجرکاری اور گرین بیلٹ بنانے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں، مزید براں ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ ایس ڈی پی او صدر سرکل عاشق حسین خان کھوسہ بھے تھے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے تھانہ شاہ جمال کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، گرین بیلٹ اور شجرکاری کے معاملات کو دیکھا، ڈی پی او نے تھانہ شاہ جمال میں فرنٹ ڈیسک کا بھی وذٹ کیا جہاں انہوں نے غیر تسلی بخش صورتحال پر ایس ایچ او سے سے اظہار برہمی کیا اور آئندہ اپنے معاملات درست کرنے کی وارننگ دی، اظہار کیا، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شہری پولیس کے پاس اپنے مسائل کے حل کیلئے آتا ہے تو اسی دن غروب آفتاب سے پہلے قانونی کارروائی ہو جانی چاہیے اسی سے تھانہ کلچر میں تبدیلی کیطرف ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے تھانہ چوک قریشی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تمام انتظامی معاملات اور صفائی ستھرائی اور شجر کاری نظام کے ساتھ تھانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور مزید ہدایات جاری کیں، ڈی۔پی او نے پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو چیک کیا اور ملازمین سے ملاقاتیں کیں، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ افسران اپنے تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 3 گھنٹے موجود رہینگے اور براہ راست تھانوں کے معاملات کی نگرانی کرینگے عوامی مسائل تھانوں میں ہی حل ہوجانے چاہیئں۔