مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 دسمبر2020ء) ڈی پی او محمد حسن اقبال کا رات گئے تھانہ خیر وپر سادات اور تھانہ سٹی علی پور کا اچانک دورہ ، ایس ڈی پی او علی پور خالد رؤوف بھی ہمراہ تھے، محرر و غیر حاضر سٹاف کو شوکاز جاری کر دیے، محرر تھانہ سٹی علی پور کو تعریفی سند ایوارڈ دی گئی، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ کسی کی غیر حاضری، غفلت ، لاپرواہی،ریکارڈ کی عدم تکمیل اور شہریوں سے ناروا رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا، تمام تھانوں کے سرپرائز وزٹ کرونگا، عام شہریوں کو تھانوں سے انصاف کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائیگی۔