ڈی پی اومظفرگڑھ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائی چوکیوں کو مکمل طور پر فعال کر دیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) ڈی پی اومظفرگڑھ طارق ولایت نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں دریائی چوکیوں کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کے حکم پر دریائی پولیس چوکیوں پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے اور دریائی پولیس موٹر بوٹس کو مکمل فعال کرکے موثر گشت کی جا رہی ہے۔دریائی گشت سے جانور چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدائت کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مقامی لوگوں کو بروقت فلڈ وارننگ جاری کی جائے گی۔