مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے دفتر پولیس میں شیشم کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا،پولیس ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے دفتر پولیس میں شیشم کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا مظفرگڑھ پولیس کے تمام افسران اور جوان اپنے متعلقہ تھانوں اور چوکیوں میں فوری شجر کاری مہم آغاز کریں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کی ہمیں پیغمبر آخرلزمانﷺ نے بھی تلقین کی ہے۔ شجرکاری مہم کے آغاز کا مقصد گرین پاکستان کے تصور کو اجاگر کرنا اور شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کو جاننا ہے۔ اس اقدام سے مستقبل میں موسمی لحاظ سے مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے اور صحت مند اور تندرست ماحول جنم لے گا۔