News

ڈیزرٹ جیپ ریلی سے تفریح کے ساتھ معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کوٹ ادو سے منتخب ایم پی اے اشرف خان رند اور ایم پی اے نیاز احمد خان گشکوری کے ہمراہ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقام چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ ادو کے ضلع بننے کے بعد ایک میگا سپورٹس ایونٹ کا کوٹ ادو میں انعقاد پنجاب حکومت اور پنجاب ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے کوٹ ادو کےلئے پہلا تحفہ ہے،ڈیزرٹ جیپ ریلی سے نہ صرف لوگوں کو تفریح میسر آئی ہے بلکہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے،ہزاروں کی تعداد میں شائقین کی آمد سے یہاں کے لوگوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جو نہائت خوش آئند ہے۔

ایم پی اے نیاز احمد گشکوری نے بتایا کہ انہوں نے ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر پہلی بار اپنی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلئے نیزہ بازی اور گھوڑ سواری کے مقابلوں کا بھی آغاز کیا ہے،جن میں حصہ لینے کےلئے جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع سے گھوڑ سوار آئے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی اس کاوش کے نتیجے میں شائقین جیپوں کی دوڑ کے ساتھ گھوڑ دوڑ اور نیزہ بازی کے مقابلوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ایم پی اے اشرف خان رند نے کہا کہ مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں اس میگا اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد نہائت خوش آئند ہے،اس میں لوگوں کی دل چسپی میں مستقل طور پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ہر سال ریسرز اور شائقین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ریسرز اور شائقین کا جوش و جزبہ قابل داد ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ جیپ ریلی اب اس علاقے کی پہچان بن چکی ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago