News

چار روزہ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے تیسرے مرحلہ کا آغاز ، سٹاک کیٹیگری کے 70 ریسرز کے درمیان مقابلے ہونگے

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 نومبر2022ء) چار روزہ ساتویں تھل جیپ ریلی میں تیسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے جس میں 190کلومیٹر طویل ٹریک پر سٹاک کیٹیگری کے 70 جیپ ریسرز کے درمیان مقابلے ہونگے۔ سنسنی خیز مقابلوں کو دیکھنے کےلئے پورے جنوبی پنجاب سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی چھانگا مانگا ٹیلے پر پہنچ چکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ریسرز اور شائقین کی سیکیورٹی کےلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،1000 پولیس اہلکاروں کے ساتھ سپیشل برانچ،ایلیٹ فورس اور آرمی کے جوان بھی سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سٹاک کیٹیگری کے مقابلوں میں ریسر زمظفرگڑھ میں ہیڈ محمد والا کے مقام چھانگا مانگا ٹیلے کے سٹارٹنگ پوائنٹ سے لے کر ضلع کوٹ ادو سے ہوتے ہوئے ضلع لیہ میں چوبارہ کے مقام تک دشوار ٹریک سے ہو کر واپس چھانگا مانگا ٹیلے پر فنشنگ پوائنٹ پر پہنچیں گے۔

ٹریک پر 8 چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں ریسکیو ٹیمیں،محکمہ صحت کے اہلکار اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کےلئے چوکس بیٹھے ہیں، ڈیزرٹ جیپ ریلی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے اسے جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ بنا دیا ہے جس میں ہر سال ریسرز اور شائقین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago