Categories: NewsUrdu News

ڈکیتیوں کے سد بات کیلئے شہر بھر میں سادہ کپڑو ں میں ملبوس پولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کا سد بات کرنے کیلئے شہر بھر میں سادہ کپڑو ں میں ملبوس پولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے، پولیس کی گشت کے دورانیے کو بڑھایا جائے گا،سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کیا جائے گا اور مستقبل میں وارداتوں کو روکنے کیلئے ڈی پی او کی مشاورت سے مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل بنایا جائے گا،یہ بات انہو ں نے ایس ایس پی سجاد کے ہمراہ ڈی سی آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی، قبل ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر نعیم احمد خان نے کھلی کچہری میں پیش ہو کر بتایا کہ اس وقت مظفرگڑھ شہر میں سکیورٹی کی حالت بڑی ابتر ہے، دن دیہاڑے مسلح افراد موٹرسائیکلوں پر شہر کے گنجان آباداور سنسان علاقوں میں ڈکیتیاں کررہے ہیں، خواتین کے زیور اتروائے گئے، میڈیکل سٹوروں پر ڈکیتیاں ہوئیں،سپر سٹور کے مالکان سے نقد رقم چھینی گئی، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں جو شہریوں کے لئے المیہ ہے، جس پر ایس ایس پی سجاد نے بتایا کہ محکمہ پولیس کے افسران اس پر کام کررہے ہیں، جلد ہی واردات کرنے والے گروپ پولیس کی گرفت میں ہونگے، کھلی کچہری میں یاد گار چوک سے مزدوروں کو شفٹ کرنے اور ملتان بائی پاس پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی سے ہونے والے حادثات کی طرف بھی توجہ دلائی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ وہ خود اس معاملے کو دیکھیں گے او راس کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں گے، کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولیس سے متعلق درخواستیں دی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری میں تمام فیصلے قانون اور میرٹ کے مطابق کئے جاتے ہیں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آ فتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب اور ڈی ایس پی فاروق سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کے بھی شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago