مظفرگڑھ۔ 09اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے گذشتہ رات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو، دیہی مراکز صحت سنانوں اور قصبہ گجرات کا اچانک معائنہ کیا ، دوران معائنہ دیہی مرکز صحت سنانواں میں اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر سیف الرحمن سمیت سٹاف نرس فرحانہ فریداور سمیعہ شبیر، ڈسپنسر عبدالرازق ، غلام عباس اور مڈ وائف زرینہ کو نوکری سے معطل کردیا ہے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد مگسی کو ہدایت کی ہے کہ ناقص کارکردگی پرسینئر میڈیکل آفیسر آر ایچ سی سنانواں کا فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو تبادلہ کردیا جائے، اس دوران ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے آر ایچ سی سنانواں میں سانپ کے کانٹے ہوئے مریض کو بہتر علاج معالجے کیلئے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو شفٹ کرانے کے بھی انتظامات کئے، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاخل مریضوں سے ان کی طبیعت اور ہسپتال میں دی جانیوالے سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی غیر حاضری کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا،غیر حاضر ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر سٹاف کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا، ذمہ داروں کو بھی سزا دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ ضلع بھر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کو اچانک معائنہ کرتے رہیں گے اور حکومت کی طرف سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں نے مختلف شعبہ جات، ادویات کے سٹاک اور دیگر ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
Next Post