ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے مسائل دریافت کئے

مظفر گڑھ۔یکم فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا اسسٹنٹ کمشنر علی پور کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ، مریضوں سے خیریت اور مسائل بارے دریافت کیا، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ محمد سیف انور جبہ کا اسسٹنٹ کمشنر علی پور عمران شمس کے ہمراہ اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال علی پور کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی و آؤٹ ڈور وارڈ میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کی جبکہ وارڈز میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فضل حسین نائچ کو وارننگ دیتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور ادویات اسپتال سے دینے اور صفائی کے انتظامات درست کرنے کے احکامات جاری کئے۔