مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کا رمضان بازار کا دورہ۔رمضان بازار میں اشیاء خوردنوش معیار کاتفصیلی جائزہ لیا۔شہری کی جانب سے چینی کی کمی پر فوری طور پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ڈی پی او نے رمضان بازار کی سیکورٹی کی جانچ پڑتال کی سیکورٹی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے رمضان بازار کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر نے ماہ رمضان میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی اشیاء خوردنوش کے معیار پر تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف قسم کی ہدایات جاری کیں، جس پر جلد از جلد عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ ایک شہری کیجانب سے رمضان بازار چینی کی کمی کی شکایات کی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کیں۔