ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایک بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 روزہ مہم کے دوران 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 2331 پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کریں گی،پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں،انتظامی افسران اور اسٹنٹ کمشنر ریونیو پولیو ورکرز کی سخت نگرانی کریں گے،انہوں نے والدین سے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔