مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 نومبر2019ء) خان گڑھ شہر سے باہر کچرہ ڈالنے کے پوا ئنٹ کا افتتاح ہونے کے باوجود شہر میں گندگی ڈالنے کا سلسلہ جاری ،شہری پریشانی کا مسلسل شکار ,25 اکتوبر کومقامی رکن صوبائی اسمبلی کے کوارڈی نیٹر نے شہر میں واقع فلتھ ڈپو کو موضع کانونی میں شفٹ کرکے وہاں کچرا ڈالنے کے پوا ئنٹ کا افتتاح بھی کیا.
لیکن میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے اہلکاروں نے اسکے باوجود شہر کے وسط میں واقع سبزی منڈی کے سامنے گندگی ڈالنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے جس سے شہر میں ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے اور شہری بیمار ہو رہے ہیں بلدیہ کے اہلکار جان بوجھ کر ڈیزل میں کرپشن کرنے کیلئے شہر میں گندگی ڈال رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے یہ سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔