مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 نومبر2019ء)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب اور ٹی ایم اے کے افسران کے ہمراہ مظفرگڑھ شہر کا اچانک دورہ کیا اور صفائی و سیوریج کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سٹرکوں، گلی محلوں کی صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے، جگہ جگہ گندگی کی ڈھیر کو فی الفور ختم کیا جائے، سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور اس کی مکمل بحال کی جائے، انہوں نے کہا کہ وہ خود روزانہ کی بنیاد پر شام 4بجے مختلف مقامات اور علاقوں کو معائنہ کیا کریں گے اور شہر کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا کریں گے، انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی پر کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے آفس کا بھی معائنہ کیا اور دستیاب مشینری کا بھی جائزہ لیا۔