مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 ستمبر2017ء) کنٹرولر سول ڈیفنس مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد اور سول ڈیفنس کے جوانوں کے ساتھ محرم الحرام کے سلسلے میں ملا قات کی ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس کے جوانوں کے ساتھ ڈپٹی کمشنرآفس میں ایک اجلاس کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سب سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے دورہ مظفرگڑھ پر سول ڈیفنس کے کام کو سراہتے ہوئے مبارک دی اور کہا کہ میں نے وزیر اعلی پنجاب کے دورہ مظفرگڑھ کے موقع پر آپ لوگوں کا کام شروع سے آخر تک دیکھا اور اس لیے آپ لوگوں سے ملنے کا سوچا جبکہ آپ کا کوئی مسئلہ بھی ہو میں آپ کے ساتھ ہوں – اس کے بعد سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد نے محرم الحرام کے متعلق بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال محرم الحرام کے موقع پر سو ل ڈیفنس کے صرف 35 جوانوں نے کام کیا اور اس بار محرم الحرام کے موقع پر سو ل ڈیفنس کی60 لوگ کام کریں گے جبکہ سول ڈیفنس چیف وارڈن آزاد بخت شیروانی ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی گزارش کی اور اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ سول ڈیفنس کے جوانوں کو ایک فتر دیا جائے جہاں سے یہ اپنے کام کو مزید بہتر کرسکیں۔اجلاس میں ڈیویثرنل وارڈن طاہر عباس بوبی یٰسین اور ارشد حمید نے بھی جوانوں کے ساتھ شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ نے سول ڈیفنس کے جوانوں کو محرم الحرام میں جلوسوں اور مجلس کی ڈیوٹی پر ہرکسی کی جامع تلاشی اور پیار کے ساتھ پیش آنے اور سیکورٹی فول پروف رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔