ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کا لائیوسٹاک کمپلیکس کا دورہ،عملہ کی کارکردگی پر اظہاراطمینان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے لائیوسٹاک کمپلیکس کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر محمد طارق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے ڈپٹی کمشنر کو لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ویٹرنری ہسپتال اور تشخیصی لیبارٹری برائے حیوانات سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ، حاضری اور ریکارڈ چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تسلی بخش قرار دیا اور عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔