ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ نے ہیڈ پنجند کو چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ایکسین پنجند ہیڈ ورکس کی سفارشات پر 14اگست2020سے ہیڈ پنجند کو چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے کھولنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، مذکورہ ہیڈ کو ایکسین پنجند ہیڈ ورکس کی سفارش پر 11اگست2018 کو مرمت کے کام کی وجہ سے بڑی ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا تھا، ایکسین پنجند ہیڈ ورکس کی مطابق مرمت کا کام مکمل ہونے پر اب ہیڈ پنجند چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے موزوں ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کئے۔