ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک محمد شوکت فیروز کا ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا سالانہ دورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2019ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک محمد شوکت فیروز نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا سالانہ دورہ کیا، قائم مقام سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں انعامات تقسیم کیے، انہوں نے جیل کچن کا معائنہ کیااور قیدیوں کو معیاری اور مثالی کھانا دینے پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور میس ملازمین کو نقد انعام دیا، انہوں نے جیل کی تمام بیرکوں کو بھی معائنہ کیا، ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل میں تعمیرو ترقیاتی سکیموں کا بھی معائنہ کیا، معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔