ڈسٹرکٹ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے وفد کی ملاقات

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر بار ملک ارشد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری بار زبیر خان سہرانی ,تحصیل بار علی پور۔کے صدر سردارصادق حسین رند اور عبدالحکیم آرائیں جنرل سیکرٹری بار,تحصیل بار کوٹ ادو کے صدر محمد ارشد صدیقی اور جنرل سیکرٹری سردار منصور الحسن اور تحصیل بار جتوئی کے صدر ملک جاوید اولکھ اور غلام مجتبی لغاری جنرل سیکرٹری نے ملاقات کی. اس موقع پر سیشن جج صہیب احمد رومی نے نومنتخب بار عہدے داران کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. جبکہ بار عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے سیشن جج نے کہا کہ ضلع بھر میں بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کار ہیں. دونوں سٹیک ہولڈرز مل کر شہریوں اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی. وکلائ اور بارز کے مسائل حل کریں گی. جبکہ بار عہدے داران نے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔