مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جنوری2019ء) پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے سانحہ سا ہیوال کے خلاف مکمل ہڑتال کی وکلا نے مقدمات کی پیروی نہیں کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے دوردراز سے آئے ہوئے سائلیں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر محمد اعجاز ایڈووکیٹ نے بار روم میں وکلا سے خطاب کے دوران کہا کہ سانحہ ساھیوال کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔