مظفر گڑھ۔30 جون(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ شاہد اسلام غلزئی نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے ۔سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور 5معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیا۔