مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رٴْومی نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور06معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔