ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ

مظفرگڑھ ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 01 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ مغل نے ڈسٹرکٹ جیلمظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، قائم مقام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منیر اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔جیل کی معائنہ کے دوران جیلانتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کو معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور21معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔