مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2022ء) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر امتیاز علیم سی ای او ہیلتھ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈاکٹر محمد اقبال مکول کو سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا ہے اور موجودہ سی ای او ڈاکٹر امتیاز علیم کو ہیلتھ سیکرٹریٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر امتیاز علیم کو صرف ایک ہفتہ قبل ہی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ تعینات کیا گیا تھا۔