چولستان کی پہچان آرڈو بھگت کے انتقال سے سرائیکستان وسیب ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا،ملک ممتاز حسین

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) چولستان سرائیکی ثقافت کے عظیم فنکار اور چولستان کی پہچان آرڈو بھگت کے انتقال سے سرائیکستان وسیب ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے انکی سرائیکستان ثقافت و ادب کی خدمات ک زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار آڈو بھگت کے انتقال پر سید غلام علی بخاری صوبائی کوآرڈنیٹر ایم کیو ایم سرائیکستان، مجاہد حسین بلوچ، ملک ممتاز حسین جائی ایڈووکیٹ سربراہ سرائیکی صوبہ محاذ پاکستان، ایم اے بھٹہ سینئر نائب صدر سرائیکستان نیشنل پارٹی پاکستان، غازی احمد حسن کھوکھر سربراہ نیشنل لیبر الائنس پاکستان، عبدالرؤف قریشی، لیاقت چوہان ایڈووکیٹ سربراہ تحریک آزادی پاکستان، نوراحمد خان نے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کیا۔