مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جون2020ء) مظفرگڑھ ملتان روڈ، چناپ پل کے قریب تیز رفتار مزدہ لکڑیوں سے بھری بیل گاڑی سے ٹکرا گیا۔ مزدہ کا ڈرائیور شدید زخمی۔ حادثہ مزدہ ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعپ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگزھ ملتان روڈ پر دریائے چناب پل کے قریب ایک تیز رفتار مڑدہ لکڑیوں سے بھری ہوئی بیل گاڑی سے ٹکرا گیا۔ٹکرانے کی وجہ سے مڑدہ گاڑی کا ڈرائیور عبد الغفار ولد عبد الرحیم عمر 35 سال شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ ریسکیو جوانوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے مزدہ ڈرائیور کو ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے مزدہ سے نکالا، ڈرائیور عبد الغفار کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں نشر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔