چشمہ نیوکلیئر پاورپلانٹ I اورII فنی خرابی کے باعث بند،پیداوار میں 600 میگا واٹ کی کمی،لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کا خدشہ،جسقم کی ہڑتال کے باعث پنجاب کے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی متاثر،فرنس آئل نہ ملنے سے مظفرگڑھ پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 700 میگاواٹ سے کم ہو کر 400 میگاواٹ رہ گئی

اسلام آباد/مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی5جولائی۔ 2013ء) چشمہ نیوکلیئر پاورپلانٹ ایک اور دو فنی خرابی کے باعث بند،پیداوار میں 600 میگا واٹ کی کمی،لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کا خدشہ،جسقم کی ہڑتال کے باعث پنجاب کے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی متاثر،فرنس آئل نہ ملنے سے مظفرگڑھ پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 700 میگاواٹ سے کم ہو کر 400 میگاواٹ رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاورپلانٹ ایک اور دو فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے، پاور پلانٹس بند ہونے سے بجلی کی پیداوار میں مزید چھ سو میگاواٹ کمی ہو گئی ہے۔لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور دو فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا ہے۔ پاور پلانٹ بند ہونے سے بجلی کی پیداوار میں مزید چھ سو میگاواٹ بجلی کم ہو گئی جبکہ سندھ میں جسقم کی ہڑتال کے باعث پنجاب کے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، اور ہڑتال کے باعث مظفرگڑھ پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 700 میگاواٹ سے کم ہو کر 400 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر فرنس آئل کل تک مظفر گڑھ پلانٹ کو نہ ملا تو 400 میگاواٹ تک پیدا ہونے والی بجلی سے بھی عوام محروم ہو جائیں گے۔