Categories: NewsUrdu News

پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف جاری انتقامی کارروائیاں ناکام ہونگی،پیپلزلائرز فورم مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2019ء) پیپلزلائرز فورم مظفرگڑھ کی طرف سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بارہال مظفرگڑھ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پیپلز لائرز فورم کے صوبائی نائب صدرملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ تھے۔پارٹی رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوںمیں زندہ ہیں اور ہم بھی انکا مشن جاری رکھیں گے۔تقریب سے ضلعی صدر پی ایل ایف اللہ نوازعلیزئی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ اور ڈویثرنل صدرسردار ظفراللہ خان لغاری سمیت دوسرے مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف جاری انتقامی کارروائیاں ناکام ہونگی اورپاکستان کے محنت کش عوام بلاول بھٹو کی قیادت میں قائدعوام اور محترمہ بینظیر شہید کا مشن مکمل کرکے وطن عزیز کو خوشحال اور ناقابل تسخیر مملکت بنائیں گے۔تقریب کے اختتام پر صدارتی امیدوار مہر اعجازایڈووکیٹ نے بینظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کرائی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago