Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب سورج مکھی کے کاشتکاروں کو سبسڈی دے گی، صوبائی وزیر زراعت

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2019ء) پنجاب میں آلو کی فصل سے دیپال پور اور سورج مکھی کی فصل سے جتوئی مشہور ہے آئی سی آئی کا ہائی سن 33 سورج مکھی کا بیج کاشت کرکے اچھا تیل خود بنا سکتے اور باہر سے برآمد کردہ تیل پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جن کو بچا کر ہم اربوں کا زر مبادلہ بچا سکتے ہیں . وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اب حکومت پنجاب سورج مکھی کے کاشتکاروں کو سبسڈی دے گی، صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کا سمینار سے خطاب۔تفصیل کے مطابق آئی سی آئی نے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سورج مکھی کے بیج پر کاشتکاروں کا سیمنار کرایا۔ سمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور پیارے محبوب حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں نعت سے ہوا۔سٹیج سیکٹری کے فرائض زراعت آفیسر ملک عبدالرزاق نے سرانجام دئیے، سیمنار میں ہزاروں کی تعداد میں ضلع مظفرگڑھ سے کاشتکاروں نے شرکت کی۔اس سیمنار کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال تھے، انکے ساتھ عبدالحئی دستی معاون خصوصی زراعت ، خرم سہیل خان لغاری معاون خصوصی فوڈ اور چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ عمر خان گوپانگ موجود تھے۔ سیمنار میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب سید ظفر یاب حیدر نقوی ، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب، محمد آفتاب ڈائریکٹر ریسرچ زراعت ، عبدالوھاب خان کنٹری جنرل منیجر آئی سی آئی ، محمد آفتاب خان ڈائریکٹر ریسرچ، ساجد محمود ہیڈ آئی سی آئی، عابد شریف ایس ایچ او جتوئی،راو صدر الدین، سیٹھ نزرحسین خان، سید اجمل مرتضٰے سابق چیئرمین علی پور بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نعمان احمد خان لنگڑیال کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان نے کاشتکاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ پیکج دینے کو کہا ہے اور ہم سورج مکھی کے کاشتکاروں کو 10 ایکڑ تک پانچ ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینگے اور خوردنی تیل سے ہم اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں گے۔ اربوں روپے خرچ کرکے ہم صحت کے لیے باہر ملک سے تیل منگواتے ہیں سورج مکھی کاشت کرکے ہم اپنا صحت مند تیل بنائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا ہے کہ جیسے پنجاب میں دیپال پور آلو کی فصل سے مشہور ہے ایسے جتوئی بھی سورج مکھی کے لحاظ سے پوریپنجاب میں پیچھے نہیں ہے۔ اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل زراعت ظفر یاب حیدر نقوی نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن ڈیرہ غازی کے ضلع مظفرگڑھ لیہ ڈیرہ غازی خان کے کاشتکاروں نے ہمت سے کام لیا ہے اور ہمیشہ سورج مکھی کی کاشت کو اہمیت دی ہے اب حکومت پنجاب ان کاشتکاروں کو سبسڈی بھی دے گی اور ان کو فصل کے اچھے ریٹ ملیں گے۔آئی سی آئی کے کنٹری جنرل منیجر عبدالوھاب خان نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ آپ ہمیشہ آئی سی آئی کے بیج اور ادویات استعمال کریں آپ کی فصل کو اوسط میں اچھا رزلٹ ملے گا۔ دو نمبر بیج ادویات استمال کرنے سے کاشتکار کو نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔ محمد آفتاب ڈائریکٹر ریسرچ زراعت نے کاشتکاروں کو فصل کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا اور کاشتکاروں کو فصل کی بجائی کا طریقہ کاشت کرنے کی بھی معلومات دیں۔انکے علاوہ پبلک سے کاشت کار سیٹھ نزرحسین خان نے کہا کہ سن فلاور ہائی سن 33 بہت اچھی ورائٹی ہے، موسمی درجہ ہرارت کو برداشت کرتی میں نے اسی بیج کو کاشت کیا ہے اور گولڈ میڈل اور ٹریکٹر بھی انعام ملا تھا۔ چوہدری محمد زاہد نے بھی خطاب کے دوران کہا ہے کہ سکول میں دسویں کلاس سے کاشت کاری کے سلسلے میں سبجیکٹ ہونا ضروری ہے اور ملک بگا ڈوگر رمضان خان نے نالہ سھراب میں پانی نہ ہونے پر بھی وزیر زراعت کو کمپلینٹ کی، اس موقع صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ہم کاشت کاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے اس موقع پر گنے کے کاشتکاروں کے بارے میں کہا ہے کہ گنے کی قیمت 180 روپے سے کم لینے والے کے خلاف تحصیل کے اسٹنٹ کمشنر کو تحریری درخواست دیں اور ضلع میں ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیں ہم انکے خلاف سختی سے کارروائی کرینگے اور گنے کے کاشت کاروں کو پوری قیمت دلوائی جائے گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago